سقے چمپین شپ 5 فروری 2021واہ کینٹ میں منقعد ہوگی

سپورٹس نیوز(واہ کینٹ)کشمیر کےعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے سقے چمپین شپ 5 فروری 2021واہ کینٹ میں منقعد ہوگی۔ سقے چمپین شپ میں بوائزایند گرلزکھلاڑی حصہ لیں گے۔ سقے چمپین شپ پاکستان سقے فیڈریشن کے زیر نگرانی ڈویژن راولپنڈی سقے ایسوسی ایشن منعقد کرئےگی۔ جس میں مہمان خصوصی کاشف جاوید چوہان ایسوسی ایٹ سیکرٹری پاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن۔ٹی ایس جی پاکستان شرکت کرئے گے۔سقے مارشل آرٹ جموں کشمیر کا ٹریڈیشنل مارشل آرٹ ہے ۔ اور اس وقت70 ممالک میں سقے مارشل آرٹس کو کھیلا جاتا ہے۔ سقے مارشل آرٹ نے پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب سقے مارشل آرٹ اولمپک گیمز کا حصہ بن جائے گی۔پاکستان سقے فیڈریشن 2022 میں چوتھی ورلڈ سقے چمپین شپ کا آرگنائزر ہے